the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ایک ریستوران میں مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں ملک گیر سطح پر سوگ منایا جارہا ہے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق اتوار اور پیر کو قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

ڈھاکا کے ایک معروف علاقے میں واقع ریستوران ’ہولی آرٹیزن بیکری‘حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 20 مارے گئے۔

وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ہفتہ کو ٹی وی پر قوم سے خطاب میں کہا کہ " اسلام امن کا مذہب ہے۔ آپ اسلام کے نام پر لوگوں کو ہلاک کرنا بند کر دیں"۔

انہوں نے اس بارے میں بھی شبے کا اظہار کیا ہے کہ حملہ آور مسلمان تھے۔

سات مسلح عسکریت پسندوں نےجمعہ کی رات کو ریستوران کے اندار داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی اور وہاں موجود افراد کر یر غمال بنا لیا۔ اس حملے کے بارہ گھنٹوں کے بعد بنگلہ دیش کی سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مغویوں کو رہا کروا نے کی کارروائی کا آغاز کیا۔

اس



کارروائی میں چھ حملہ آور مارے گئے جبکہ 13 مغویوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔ لیکن یہاں سے حکام کو 20 افراد کی لاشیں بھی ملیں جنہیں حملہ آوروں نے تیز دھار آلے کے وار سے ہلاک کر دیا تھا۔ ہلاک ہونے والے میں دو پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 9 اطالوی، سات جاپانی اور ایک امریکی شہری بھی شامل تھا۔

سکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ حملہ آور کو زندہ گرفتار کر لیا۔

ایک معروف مذہبی عالم اور بنگلہ دیش جمعیت العلماء کے چیئرمین مولانا فرید الدین مسعود نے کہا کہ مشتبہ مذہبی انتہاپسندوں کی طرف سے معصوم افراد کا قتل ایک بہیمانہ اقدام ہے اور غیر مسلموں کو قتل کرنا ایک غیر اخلاقی فعل ہے جو اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے۔

شدت پسند گروپ ’داعش‘ سے وابستہ عماق نیوز ایجنسی کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ حملہ اُس کے جنگجوؤں کی کارروائی ہے۔

بنگلہ دیش کی حکومت کی طرف سے داعش کے بیان پر کوئی ردعمل سامنا نہیں آیا ہے۔ حکومت پہلے کہتی رہی ہے کہ کوئی بھی غیر ملکی دہشت گرد گروپ بنگلہ دیش میں سرگرم نہیں ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.